] Asylum

Asylum

  

   

 ناروے میں‌سیاسی پناہ لینے کا طریقہ

ایک مہاجر کیلئے سیاسی پناہ سے مراد ایک غیر ملک میں قیام کی آزاد جگہ ہے۔ مہاجر ایک ایسا فرد ہے جسے اس کے اپنے ملک میں استحصال کا نشانہ بنایا گیا ہو جبکہ پناہ کا خواستگار ایک ایسا فرد ہے جو ازخود اور بغیر اطلاع کئے ناروے پہنچ جائے اور درخواست کرے کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے اور اسے مہاجر تسلیم کیا جائے۔ اگر اس کی درخواست منظور ہو جائے تو پناہ کا یہ خواستگار مہاجر کہلائے گا۔ اگر آپ کی پناہ کی درخواست مسترد کر دی جاتی ہے تو آپ کا ناروے سے رخصت ہونا ضروری ہے اور اس موقع پر آپ کسی دوسری قسم کے اجازت نامہ مثلاً کام یا رہائشی اجازت نامہ کیلئے درخواست نہیں کر سکتے۔ اگر ایک فرد اپنے ملک میں اپنے حقوق کی پامالی کے معقول خدشات رکھتا ہو تو اسے ناروے میں پناہ کا حق حاصل ہو سکتا ہے۔ فرد کے حقوق کی یہ پامالی درج ذیل وجوہات کی بنیاد پر ہوئی ہونی چاہئے۔ نسل‘ مذہب‘ قومیت‘ کسی مخصوص معاشرتی طبقہ سے تعلق یا سیاسی نظریات۔ حقوق کی یہ پامالی انفرادی طور پر ہونا ضروری ہے اور یہ خدشہ بھی ہونا ضروری ہے کہ ملک واپسی کی صورت میں متعلقہ فرد کے حقوق پامال کئے جائیں گے اور متعلقہ ملک کے حکام درخواست دہندہ کو تحفظ فراہم نہیں کرنا چاہتے یا تحفظ نہیں کر سکتے۔ جو افراد مذکورہ بالا شرائط میں سے کسی ایک یا زیادہ پر پورا نہیں اترتے انہیں ناروے میں پناہ کا حق حاصل نہیں ہے۔ وہ استحصال جو خاص طور پر عورتوں کو نشانہ بنائے اور جنسی بنیاد پر کیا گیا استحصال بھی اسائلم کا حقدار بنا سکتا ہے۔ آپ کے آبائی ملک کے حکام کی طرف سے کیا گیا استحصال اور دیگر افراد کی طرف سے کیا گیا استحصال مثلاً آپ کے کنبہ یا کسی مسلح تنظیم کی طرف سے کیا گیا استحصال بھی آپ کو پناہ کا حقدار بنا سکتا ہے۔ اگر آپ کو اپنے ملک کے کسی حصے میں تحفظ فراہم ہو سکتا ہو یا اگر آپ کے آبائی ملک کے حکام آپ کو تحفظ فراہم کرتے ہوں تو عام طور آپ کوسیاسی پناہ نہیں دی جاتی۔ آبائی ملک میں عام معاشی مسائل بھی ناروے میں پناہ کی بنیاد نہیں بن سکتے۔

تحفظ کی ضرورت کی بنیاد پر رہائشی اجازت نامہاگر آپ پناہ حاصل کرنے کی شرائط پوری نہیں کرتے لیکن آپ کے آبائی ملک کے حالات ایسے ہیں کہ آپ کا ملک واپس جانا آپ کیلئے خطرات کا باعث بن سکتا ہے تو آپ کو تحفظ کی ضرورت کی بنیاد پر رہائشی اجازت نامہ دیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ملک میں امن کا فقدان جو آپ کی جان کیلئے خطرہ کا باعث ہو یا پھر تشدد کا نشانہ بننے کا احتمال یا کسی دوسرے غیر انسانی سلوک کا نشانہ بننے کا احتمال ان خصوصی حالات کے زمرے میں آ سکتا ہے۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی اجازت نامہانسانی ہمدردی کی ٹھوس وجوہات کی موجودگی‘ مثال کے طور پر کسی شدید بیماری میں مبتلا ہونا یا پھر کمسن ہونے کی وجہ سے خاص مشکلات کا شکار ہونا بھی آپ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی اجازت نامہ کا حقدار بنا سکتی ہیں۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی اجازت نامہ کا فیصلہ کرتے وقت عموماً آپ کے ملکی حالات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر جنگ کے بعد پیدا ہونے والی مشکل صورتحال اس سلسلے میں اہمیت کی حامل ہو سکتی ہے۔درخواست پر کارروائیناروے آنے کے بعد بہت جلد درخواست گزار کو انٹرویو کیلئے طلب کیا جاتا ہے۔ درخواست گزار پناہ کا حقدار ہے یا نہیں اس کا فیصلہ اس کی درخواست‘ بیان حلفی اور انٹرویو میں دی گئی معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ اگر آپ پناہ کے حقدار نہیں ٹھہرتے تو نارویجن حکام ازخود اس امر کا جائزہ لیتے ہیں کہ آیا کوئی اور ایسی وجوہات موجود ہیں جو آپ کو تحفظ کی ضرورت یا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی اجازت نامہ کا حقدار بنا سکیں۔ تحفظ کی ضرورت یا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی اجازت نامہ ٹھوس وجوہات کی موجودگی کی صورت میں دیا جاتا ہے۔پناہ کی درخواست مسترد ہونے پر اپیلاگر ڈائریکٹوریٹ برائے امور تارکین وطن (UDI) آپ کی اسائلم کی درخواست مسترد کر دیتا ہے تو آپ فیصلہ کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ اپیل درخواست گزار کے وکیل کو ڈائریکٹوریٹ برائے امور تارکین وطن (UDI) کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد تین ہفتے کے اندر اندر دائر کی جاتی ہے۔ اپیل پہلے ڈائریکٹوریٹ برائے امور تارکین وطن (UDI) میں زیرغور لائی جاتی ہے جو اس امر کا جائزہ لیتا ہے کہ کیس میں کوئی نئی معلومات سامنے لائی گئی ہیں یا نہیں۔ اپیل پر کارروائی میں لگنے والے عرصہ کے دوران عام طور پر آپ کو ملک میں قیام کی اجازت دے دی جاتی ہے تاہم اگر ڈائریکٹوریٹ برائے امور تارکین وطن (UDI) کی نظر میں آپ کے پاس ناروے میں تحفظ حاصل کرنے کا کوئی واضع جواز موجود نہیں تو ایسی صورت میں آپ کو اپیل پر کارروائی میں لگنے والے عرصہ کے دوران ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ اگر ڈائریکٹوریٹ اپنے پہلے فیصلے میں تبدیلی نہیں کرتا تو پھر اس اپیل کو غیر ملکیوں کی اپیلوں کی سماعت کرنے والی کمیٹی (UNE) کے پاس بھیج دیا جائے۔ملک سے روانگیاگر آپ کی سیاسی پناہ درخواست مسترد کر دی جاتی ہے اور آپ کو تحفظ کی ضرورت کے تحت یا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھی رہائشی اجازت نامہ نہیں دیا جاتا تو ایسی صورت میں آپ کو ملک چھوڑنا ہو گا۔ رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کے معاہدے کیلئے آپ کو پولیس سے رابطہ کرنا چاہئے یا پھر اس سلسلے میں مدد کے حصول کیلئے آپ بین الاقوامی تنظیم برائے امداد تارکین وطن (IOM) سے بھی رابطے کر سکتے ہیں۔ یہ تنظیم آپ کی خواہش پر آپ سے آپ کی اپنے ملک آمد پر بھی رابطہ کر سکتی ہے۔ اگر آپ رضاکارانہ طور پر ملک نہیں چھوڑتے تو پولیس آپ کو آپ کے آبائی ملک چھوڑ کر آئے گی۔ اس سلسلے میں ضرورت پڑنے پر پولیس زبردستی کرنے کی بھی مجاز ہے۔ آپ اس ضمن میں نارویجن حکومت کے تمام اخراجات کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments