] Canada Farm Worker Visa 2020

Canada Farm Worker Visa 2020

Canada Farm Worker Visa

کینیڈا کا فری فارم ورکر ویزا ایسا ورک پرمٹ ہے جس کیلئے کسی تعلیمی قابلیت کی ضرورت ہے اور نہ ہی تجربہ درکار ہوتاہے۔ یہ ویزا حاصل کرنے کے تین طریقے ہیں۔ پہلا طریقہ ہے روایتی ایجنٹوں کا۔ جوکہ دوسال کے اس کینیڈین ورک پرمٹ کیلئے بیس سے تیس لاکھ روپے تک لے رہے ہیں۔ حالانکہ یہ بالکل فری ہوتا ہے۔ ایجنٹ دیگر مڈل مین کے ساتھ مل کر اس معاملے میں بھی خوب مال بناتے ہیں۔ ان کے کینیڈا میں لوگوں سے رابطے ہوتے ہیں جوکہ فارم مالکان سے معاملات طے کرکے جاب آفر اور لمیا بجھواتے ہیں۔ اس طرح یہ لوگ لمبی کمائی کرتے ہیں۔
یقیناً یہ رقم بہت زیادہ ہے۔ کینیڈا میں مسلسل کام کریں تو یہ کم از کم ڈیڑھ سال میں پوری ہوگی۔ پھر دو سال بعد پرمٹ ری نیو ہوجائے تو آپ اپنے لئے کچھ جمع کر پائیں گے۔ اگر اجرت کی بات کریں تو یہ بارہ ڈالر فی گھنٹہ ہے۔ ایجنٹ اس سلسلہ میں بہت سے سبز باغ دکھاتے ہیں۔ یہاں یہ بات واضح کرتے چلیں کہ کینیڈین فارم ورکر کی کیٹیگری سی ہے جس پر آپ پی آر اپلائی نہیں کرسکتے۔ اگر دوسال کام کرکے سپروائزر بن جائیں تو سٹیٹس بدل جائے گا اور آپ مستقل رہائشی ویزے کے اہل ہوں گے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ کم ازکم تعلیم انٹرمیڈیٹ ہو اور انگریزی زبان نارمل حد تک بول اور سمجھ سکتے ہوں۔ اس کے علاوہ فارم ورکر دوماہ بعد اپنی بیوی اور بچوں کو بھی کینیڈا بلواسکتاہے۔ تاہم بیوی کو اوپن پرمٹ نہیں ملے گا۔ جو کہ سپروائزر ہونے کی صورت میں مل سکتاہے۔
ایک بات اور جان لیں کہ فارم ورکرز کو کھیتوں اور باغات میں کام کرنا ہوتاہے جوکہ سیزنل کام ہے ۔ سال میں تین چار ماہ فراغت ہوتو لیبر کا کوئی اورکام بھی کرسکتے ہیں ۔ رہائش اور خوراک فارم مالک کے ذمے ہوتی ہے۔ مختصراًیہ بات ذہن نشین کرلیں کہ پچیس تیس لاکھ کے عیوض یہ ویزا خریدنے کا سودا بہت مہنگاہے۔
کینیڈین فارم ورکر ویزا حاصل کرنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جاب آفر خود منگوائی جائے۔ آپ نے اپنے ملک میں رہتے ہوئے ہی یہ کام کرنا ہے۔ اگر آپ کا کوئی عزیز ، رشہ دار پہلے سے کینیڈا میں موجود ہے تو یہ کام آسان ہوسکتاہے۔ بصورت دیگر کینیڈین جاب بنک ویب سائٹ پر آئے روز اس نوعیت کی ملازمتون کے ایڈز پوسٹ ہوتے ہیں۔ انڈیڈ ڈاٹ کام سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں ۔ ان جاب ویب سائٹس سے ملازمتیں دیکھ کر اپلائی کریں۔ بہت سے کینیڈین فارمز مالکان اس طرح براہ راست بھی ورکر منگواتے ہیں ۔ آپ سے معاملات طے ہوجانے پر وہ جاب آفر، جاب ایگریمنٹ اور لمیا بھیج دیں گے ۔ جن پر آپ ایمبیسی سے ویزا لگواسکیں گے۔ اس کے بعد کسی سپانسر یا بنک سٹیٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
تیسرا طریقہ خود وزٹ ویزا پر کینیڈاجاکر جاب کی تلاش ہے۔ اگرآپ کینیڈین وزٹ ویزا حاصل کرسکتے ہیں تو یہ طریقہ بہترین نتائج دے گا۔کینیڈا جاکر آپ چند ایک ایگری فارمز وزٹ کریں گے تو نوکری کے معاملات طے پاجائیں گے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں مقامی لوگ فارم ورکر کا کام بہت کم کرتے ہیں اس لئے یہ لیبر باہر سے ہی منگوائی جاتی ہے۔ فارم کا ملک آپ کو جاب آفرلیٹر، ایگری منٹ اور لمیا بنواکر دے گا جسے لے کر آپ یوکے بارڈر ایجنسی جائیں گے جہاں چھوٹا سا انٹرویو ہوگا اور ایک سو پچپن ڈالر فیس اداکرناہوگی جس کے بعد موقع پر ہی ورک پرمٹ جاری ہوجائے گا ۔انٹرویو کےسلسلہ میں گبھرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انٹرویو میں یہی پوچھا جاتا ہے کہ آپ کا ائمپلائر کون ہے؟ اس سے کیسے ملے؟ سیلری کتنی طے ہوئی ہے وغیرہ وغیرہ۔
ان تینوں طریقوں پر غور کرلیں جو بھی آپ کو بہتر لگے اس کے لئے ہوم ورک کریں اور مکمل تیاری کےساتھ کوشش کریں ۔ ہرممکن طور پر ایجنٹوں سے بچنا ہی آپ کے مفاد میں ہوگا۔


Post a Comment

0 Comments